ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چیپل نے حکام کو میدانی چھینٹا کشی روکنے کے لیے قدم اٹھانے کو کہا

چیپل نے حکام کو میدانی چھینٹا کشی روکنے کے لیے قدم اٹھانے کو کہا

Wed, 15 Mar 2017 10:29:31    S.O. News Service

ملبورن، 14؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سابق کرکٹر ایان چیپل کا خیال ہے کہ جہاں تک چھینٹا کشی کا سوال ہے ،تو آسٹریلیا ہندوستان پر انگلی اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے لیکن منتظمین کو قدم اٹھاکر میدانی جارحیت کو روکنا چاہیے ، جس سے کہ یہ بے قابو نہ ہو جائے۔چیپل نے ’چینل نائن’ کے لیے لکھے اپنے کالم میں کہا کہ حکام کو میدانی چھینٹا کشی کے خلاف سخت رخ اپنانا ہوگا، ساتھ ہی مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ آسٹریلیا انگلی اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،وہ خود بھی دودھ کے دھلے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک کافی چھینٹا کشی اور الزامات لگے ہیں لیکن ایسا اس لیے ہے، کیونکہ کافی اچھی اور جذبے والی کرکٹ کھیلی گئی ہے، لیکن منتظمین بیوقوف ہوں گے۔ اگروہ کھیل کے میدان پر اسے جاری رہنے کی اجازت دیں گے۔چیپل نے کہا کہ منتظمین کے کارروائی نہ کرنے سے یہ مسئلہ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوتا رہے گا تو معاملہ بڑھ جائے گا، سالوں سے اسے بڑھنے دیا گیا ہے اور کوئی بھی اسے روکنے کے لیے قدم نہیں اٹھا رہاہے ، ایک دن یہ میدان پر بڑا مسئلہ پیدا کر دے گا۔پہلے ہی یہ وقت وقت پر کچھ تلخیاں پیدا کرتا رہا ہے، لیکن اس سیریز میں اب تک کے ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے کسی مرحلے میں یہ اس سے کافی آگے جاسکتا ہے ۔


Share: